کوئٹہ نصیر آباد کے رہائشی وکیل مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ، گاہی خان چوک پر ایک شخص قتل



بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ  میں ایئر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب مسلح افراد کی  فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل  رزاق شر سکنہ نصیر آباد قتل ہوگئے ۔ 


سپریم کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


 واقع پر بلوچستان بار کونسل کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیاہے ۔


دوسری جانب  کوئٹہ   کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےشوکت ولد خیر محمد قوم لہڑی سکنہ گوہر آباد نامی ایک شخص ھلاک ہوا ۔  پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post