کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کی بازیازبی کے لیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے روز تین بجے شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنیں اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں ۔
چیئرمین نے مزید کہاہے دوسری جانب ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 سال مکمل ہونے پر کراچی میں عید کے روز انکے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج کیاجائے گا اہل کراچی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور عید کے روز سوشل میڈیا پر تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مشترکہ طور پر ایک مہم #EndEnforcedDisappearances چلا ئی جارہے ہے ، اس میں سوشل میڈیا کارکن انسان دوست لوگ کمپین میں بھرپور حصہ لے کر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کیلے اپنا کردار ادا کریں ۔