خاران سٹی میں قصاب خانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لیے سامان لے جانے والے ٹرالروں پر حملہ کیا ہے.
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اب سے کچھ دیر پہلے خاران گواش روڈ پر قصاب خانے کے قریب اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سیندک پروجیکٹ کے لئے سامان لیجانے والے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی نہ رُکنے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے سیندک پروجیکٹ کےلئے سامان لے جانے والے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے تاہم اب تک جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں.