اسلام آبا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس سے قبل بھی بہت سی قوتوں، گروہوں، ڈیتھ اسکواڈز بلواسطہ یا بلاواسطہ مکمل حمایت اور پشت پناہی کرتے رہے توتک واقعہ میں ملوث ڈیتھ اسکواڈ کے گروہ کو متحرک کیا جارہا ہے کہ بلوچستان میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جائے ان قوتوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ انہوں نے 25سال تک حالات خراب کئے اس کے نتائج کیا نکلے اہل بلوچستان بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ وڈھ ، خضدار ، جھالاوان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ان گروہوں نے عوام کے جان و مال ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ، ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے خون کی ہولی کھیلنے سے بھی گریز نہیں کیا انسانی حقوق کی پامالی سے بھی اجنتاب نہیں کیا گیا بلکہ تواتر کے سے مظالم ڈھائے جاتے رہے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ان کی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان میں خون کی ہولی کھیل کے سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے رہیں اب بھی ایک بار پھر ڈیٹھ سکواڈ کو فعال و متحرک بنانے کیلئے ناکام کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بلوچستان کی قومی جمہوری آواز ، حق و سچائی کی جدوجہد کو روکا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ حالات کو خراب کرنے کی کوششوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔
ترجمان نے کہاہے کہ دانستہ طور پر مذموم مقاصد کو پورا کرنے کیلئے ایک بار پھر وڈھ کے حالات کو بحرانی کیفیت سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے حالیہ چند سال میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پارٹی قائد کو جو پذیرائی ملی خضدار ، وڈھ بلکہ پورے بلوچستان میں نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کے قیام سمیت دیگر ترقیاتی اقدامات اٹھائے جس سے ڈیتھ سکواڈ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے تخریب کاروں کی جو بھی حمایت کررہے ہیں، انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ خضدار، وڈھ، جھالاوان کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے تمام اقدامات ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام باشعور ہیں وہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور ڈیتھ سکواڈ کے عزائم ومقاصد کیا ہیں ۔
انھوں نے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور ان کے گھرانے کیلئے لاکھوں عوام ذہنی و فکری طور کسی بھی قربانی کیلئے تیار ہیں جو معاشروں میں تخریب کاروں کی حمایت کرتے ہیں یقینا وہ عوام کی خدمت نہیں بلکہ گھناﺅنی سازشوں کا حصہ بن کر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں میں شامل ہو رہے ہیں جنہیں ہمیشہ تاریخ یاد رکھے گی ۔
بیان میں ارباب و اختیار کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ماضی میں بھی ایسے گروہوں کو بلوچستان میں سرگرم کیا گیا تھا جس کے نتائج مثبت نہیں نکلے بلوچستان کو اس نہج تک پہنچانے میں یہی لوگ ملوث ہیں بی این پی اپنی قومی جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کو ترجیح دیتی ہے بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر فورم پر پارٹی قائد جو حق و سچائی کے پیروکار ہیں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ سیاسی و جمہوری مزاحمت کرتے ہوئے تخریب کاروں، ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف آواز بلند کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔