مشکے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا



#BalochistanCrisis

آواران تحصیل مشکے کالار سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے تین افراد  رحیم داد، محمد اعظم ولد عطاء محمد اور عبدالنبی ولد محمد بخش کو  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق  عبدالنبی مشکے  زنگ  کے بنیادی رہائشی ہیں ، جنھیں فورسز نے پانچ سال قبل زبردستی نقل مکانی کرواکر کالار میں رہنے کا حکم دیا تھا ۔


اس طرح  رحیم داد مشکے کھڈ کوچہ کے بنیادی رہائشی تھے، جنھیں تین سال قبل کالار میں رہنے پر مجبور کیاگیا اور انھیں   2017 میں فورسز نے جبری لاپتہ کیا اور  ایک سال بعد 2018  میں چھوڑ دیاتھا ۔  


آپ کو معلوم ہے فورسز نے گذشتہ روز  محمود ولد  شفیع  محمد سکنہ  میھی مشکے کو گجر شہر نامی نابینا  شخص کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post