مستونگ کے علاقے تلخہ کاوی میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا کر فرار ہوگئے ۔ جبکہ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں شال کے نواحی علاقے مارگٹ میں بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ہیں ۔
آخری اطلاعات تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے حملوں کی ذمہداریاں قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثناء عید کے روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ و گردنواح میں پاکستان فوجی کی پیش قدمی جاری رہی ۔
جبکہ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت بھی جاری رہا ۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقے جوہان و گیشگ سمیت گردنواح کے علاقے میں بھی فوجی آپریشن جاری رہی ۔
مذکورہ آپریشن میں بھی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے تھے ،جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔