زہری، بارش اور ژالہ باری، ویگن ریلے میں بہہ گئی



خضدار زہری  اتوار کی شام نورگامہ اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا، جبکہ درخت اور دیوار زمین بوس ہوگئے، تیز ژالہ باری سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا، طوفانی ہواﺅں اور بارش نے کئی درخت اکھاڑ کر زمین بوس کردیے جبکہ مختلف جگہوں پر دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔


 دوسری طرف زہری گرڈ کا ٹاور گرنے سے زہری میں 24 گھنٹے سے بجلی معطل ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ 


علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق نیچارہ کڈی، پندران میں بارشوں کے باعث پندران قلات روڈ جرگی کے مقام پر ایک ویگن سیلابی ریلے میں بہہ گئی جبکہ مسافر محفوظ رہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post