خضدار: کا نک واقع ڈیم میں بہن گرگئی انہیں بچانے کی کوشش میں بھائی کود گیا جہاں دونوں ڈوب کر ھلاک ہوگئے ۔دونوں کی عمریں بالترتیب بارہ اور دس سال بتائے جاتے ہیں۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار تیل بردار پک اپ گاڑی کی ٹکر سے پلیری کی 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوئی. جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ موٹر وے پولیس اور کوسٹل ہائی وے پولیس کی غفلت وجہ سے شاہراہ اس وقت زمیاد اور پک اپ گاڑیوں کی تیز رفتاری کی وجہ سے موت کا کنواں بن چکا ہے.
اب تک درجنوں شہری ان پک اپ اور زمیاد گاڑیوں کے تیز رفتاری کے باعث اپنی زندگیو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔