ڈیرہ بگٹی سے کشمور جانے والے دلیپ کمار راستے میں اغوا ہوگئے



بلوچستان ڈیرہ بگٹی سوئی سے کشمور جانے والے ہندو برادری کے دلیپ کمار ولد کیم چند سویا  راستے میں اغوا ہواہے ۔یہ بات ہندو برادری  سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نے جاری آڈیو میسج میں کہی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ ہم آباو اجداد سے ڈیرہ بگٹی میں رہتے ہیں اور ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے نہ ہی کسی غیر قانونی کاروبار کا حصہ تھے،   وہ ایک غریب گھر انے سے تعلق رکھنے والے معمولی  روزگار سے وابستہ تھے  ۔ لہذا اگر کسی نے غلط فہمی کے بنیاد پر  انھیں  اغوا کیا ہے تو انھیں انسانی ہمدردی کے بنیاد پر  رہا کیا جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post