سبی سے شال جانے والی بدقسمت پک اپ تیز رفتاری کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر بولان ندی میں جاگری جس میں 2 خواتین ھلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔
واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس، ایدھی ایمبولینسز اور 1122 کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو بولان ندی سے نکال کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ۔
ھلاک ہونے والی خواتین کی شناخت نور بی بی دختر منیر احمد، حمیدہ بی بی زوجہ سچل خان،دو خواتین نامعلوم، اور حاجی منیر احمد ولد حاجی سچل خان، حاجی سچل خان ولد حاجی میوہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت شاہ زین ولد منیر احمد عمر اٹھارہ ماہ، سمرین بی بی دختر محسن،ریاض احمد ولد امیر جان، زہرہ بی بی زوجہ محسن علی، محبوب علی ولد ریاض احمد زخمیوں میں چار کی حالت سخت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جنہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان (ہانبھی قبائل)اور رہائش سبی سے بتایا جاتا ہے جوکہ گرمیوں کی وجہ سے نقل مکانی کرکے کوئٹہ جارہے تھے۔