پنجگور، بچے کے اغوا کی کوشش ناکام ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار


پنجگور کےنواحی علاقہ خدابادان میں بوائز ہائی سکول کے قریب14 سالہ بچے کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اغوا کرنے کی کوشش کی مگر علاقہ مکینوں نے بروقت پہنچ کر بچے کو بچا لیا۔


 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 


آپ کو معلوم ہے پنجگور میں بھی بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح سرکاری (فوج )ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندے سرگرم ہیں وہ لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کے علاوہ نوعمر لڑکوں کو  جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خاطر بھی  اغوا کرلیتے ہیں ۔


 آپ کو یہ بھی یاد ہوگا گذشتہ سال پنجگور ڈپٹی کمشنر کے گھر میں ایک پولیس اہلکار نے نوجوان کو جھانسہ دینے بعد ایک کمرے میں بند کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا ۔ 


بعد ازاں نوجوان کسی طرح بھاگ کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہواتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post