آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں نیریاں عرس سے گوجرانوالہ واپس جانے والی بس ناڑ کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان شیخوپورہ میں موٹروے ایم 3 پر فیض پور کے قریب مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پر جاں بحق اور3 شدید زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کوٹ ادو سے لاہور جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی لاپروائی سے حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔
ادھر سڈنی آسٹریلیا کی ہنٹر ویلی میں بس حادثے میں 10 افرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو سائوتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی۔آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی اور مزکورہ بس میں باراتی سوار تھے ۔
