پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب ائیرپورٹ تھانہ کو عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں۔
خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔