بلوچ جھدکار میران عرف شہداد کی ناگہانی وفات پر غمزدہ ھوں - استاد واحد کمبر



بلوچ قومی رہنما استاد واحد کمبر بلوچ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں میران عرف شہداد کی ناگہانی وفات پر دکھ اور غم  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک قابل قدر ساتھی تھے ، ان کی موت کی خبر سے دل غمزدہ ہوا ہے ۔ 


انہوں نے کہا ہے  کہ میران جدوجہد آزادی کا ایک ایسا ساتھی تھا کہ جن کی جدائی تحریک کے لیے بڑا المیہ ہے. قومی جدوجہد سے آخری وقت تک  اسکی نظریاتی وابستگی اور پختگی نے  دشمن کو ہلا کے رکھ دیا تھا ۔  ہمیں ایسے دوستوں پر ناز و  فخر ہے۔


بلوچ قومی رہنما نے کہا کہ میں اپنے  نظریاتی ساتھی کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں اور اس غم کے عالم میں اس کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔


آپ کو علم ہے گومازی تمپ کے رہائشی میران عرف سنٹک جو 12 سال سے زائد عرصے سے "بلوچستان کی آزادی کی تحریک" سے وابستہ تھے گذشتہ شب بیماری کے باعث انتقال کر گیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post