بلوچستان میں منشیات کے پھیلاؤ اور ریاستی تشدد کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان بی این ایم



تشدد کے متاثرین کی حمایت اور منشیات کے استعمال کے خلاف بین الاقوامی دن 26 جون کے حوالے بلوچ نیشنل موومنٹ  بی این ایم کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں متعدد لوگ پاکستانی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں،جنھیں  ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہزاروں افراد کو جبری لاپتہ کر رکھا ہے۔ بلوچستان میں منشیات کے پھیلاؤ اور ریاستی تشدد کی وجہ سے خودکشیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کو اس بحران سے نکلنے  اور اس کے خاتمے ، اپنے وقار اور آزادی  کی بحالی کے لیے عالمی اداروں کی فوری مدد   چاہیے۔ 


ہم دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری آواز سنیں اور ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post