خضدار شہر میں بمقابل بلدیہ پارک زیر تعمیر سرکاری عمارت کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو رات گئے نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے وقت فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
دریں اثناء قلات کے علاقے ہربوئی میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا ہے ۔
آخری اطلاع تک مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
