ہرنائی و گردونوح میں شدیدبارش ، شاہراہیں ،پل متاثر



 ہرنائی و گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ شب شدید طوفانی بارشوں ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے آنے کے باعث ہرنائی پنجاب  شاہراہ, ہرنائی سنجاوی کے درمیان بائیس میل تا تنگی ور پانچ میل ندی تک مختلف مکامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث  شاہراہ پر بھاری ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے زمینداروں ، ٹرانسپوٹروں ، کوئل مائینز اونرز ،ڈرائیوروں کو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا ہے.


 سبزی منڈی یونین کے ترجمان عبدالحق میانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ پر گزشتہ ایک سال سے ٹریفک کی بندش روز کا معمول بن چکا ہے اور ہرنائی کے ٹرانسپوٹرز ، زمیندار ، تاجر بازاروں میں چندہ کرکے شاہراہ کو عارضی طورپر ٹریفک کیلے  بحال کرتے ہیں ۔ لیکن معمولی بارش سے شاہراہ پر ٹریفک واپس معطل ہوجاتا ہے ۔


انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے چندہ کرکے شاہراہ کو بحال ، بحال کرکے تھک گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جہاں پر کوئلے سے لوڈ ٹرکیں گزرتے تھے اب وہاں سے موٹرسائیکل کا گزرنا بھی مشکل بن گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post