قلات و خضدار حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے قلات اور خضدار میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی فورسز اور استحصالی پراجیکٹ کے مشینری کو نشانہ بنایا۔


سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات، ہربوئی میں تیرک کے مقام پر تیل و گیس نکالنے والی استحصالی پراجیکٹ کیلئے راستہ بنانے والی مشینری کو نذد آتش کردیا۔


دریں اثناء خضدار شہر میں زیر تعمیر سرکاری عمارت کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد زاہد اور حمید زخمی ہوگئے۔


بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و ان کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post