پنجگور، واپڈا کی بدمعاشی کیخلاف احتجاجاً شاہراہ بند


پنجگور  یونین کونسل دازی بونستان کے علاقے مکینوں نے واپڈا کی بدمعاشی کے خلاف سی پیک N85 روڑ کو سرسانڈ کے مقام پر احتجاجا ًبند کردیا روڑ کی بندیش سے گوادر تربت اورماڑہ پسنی مند سے پنجگور شال جانے والے چھوٹے بڑے مسافر و مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔


 احتجاجی مظاہرین کا کہناہے کہ پورے پنجگور میں گزشتہ چھ ماہ سے بجلی نہیں ہے کبھی ٹاورز گرنے کے بہانے ہفتوں بجلی نہیں کبھی کبھی فالٹ کبھی گریڈ میں فالٹ مختلف حیلے بہانوں سے بجلی  بند ہے لیکن بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی بل بھیجا جارہا ہے اسی بل و مقروض کے نام پر پورے شہر کی بجلی کو بند کردیا گیا ہے اگر کوئی بجلی ناجائز استعمال کررہا ہے تو ان پر کاروائی کرے لیکن افسوس جو قانون کے مطابق چل رہا ہے انہیں خواہ مخواہ تنگ کیا جارہا ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ جب بھی جون کا مہینہ آجاتاہے واپڈا کی بدمعاشیاں شروع ہوجاتی ہے  جب تک محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست نہیں کرے گا احتجاج جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post