بلوچستان فائرنگ و دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک ایک زخمی دو گرفتار ،کوچ خاکستر



پشين بوستان کلى صاحب خان ميں زمين کے تنازعے پر دو گروپوں کے درميان فائرنگ کے نتيجے ميں ايک نوجوان صديق الله موقع پر ھلاک  جبکہ  اس کا بھائى اسرار احمد شديد زخمى ہو گیا۔


زرائع کے مطابق زخمی شخص کو شال  سول ہسپتال منتقل کر ديا گياہے۔ 


شال کے علاقے سرکی روڈ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس گشت کے دوران دوراہزن راہگیر سے اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل چین رہے تھے پولیس کو آتا دیکھ ملزمان نے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔


 گوادر فقیر کالونی میں رہائش پذیر28 سالہ خلیل بلوچ ولد عبدالواحد جوکہ بنیادی طورپر ضلع واشک بسیمہ کے بنیادی باشندے ہیں  گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر  خودکشی کر لی ہے ۔  


 پولیس کے مطابق گھریلو مسائل سے تنگ آکر  خلیل نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  براہوئی زبان بولنے  والے مزکورہ  شخص کا فقیر کالونی میں پرچون اور بازار میں  آٹوز کی دکان ہے ۔ لیکن خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں  ہو سکے ہیں۔


سنجاوی لیویز کے مطابق پیر کو سنجاوی کے علا قے بغاو کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عطاء نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔


 بعد ازاں نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاگیا  جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔


لسبیلہ نمی پولیس پوسٹ کے قریب کراچی سے پنجگور آنے  والی کوچ میں آتشزدگی کوئی  جانی نقصان ہوا ہے ۔ 


 پولیس اور دیگر ذرائع بتاتے ہیں کوچ میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور کوچ مختلف سامان سے لدا ہوا تھا کوچ کے ڈرائیور اور کلینر محفوظ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post