ہرنائی میں پاکستان فوج کے رسد پہنچانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے ہرنائی میں قابض پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔ 


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے چپرلیٹ کے مقام پر دشمن فوج کے پوسٹ پر پانی پہنچانے والی ٹریکٹر ٹینکر کو بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار آلہ کار زخمی ہوگئے۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کو کسی بھی طرح کی رسد پہنچانے والے افراد ہمارے نشانے پر ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post