دکی اور قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک


بلوچستان کے علاقے دکی اورقلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 


تفصیلات کے مطابق دکی کے علا قے راغہ کول ایریا میں اتوار کے روزنامعلوم مسلح افرادنے کوئلہ کان میں کام کرنے والے ایک شخص کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پو لیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کاروائی جا ری ہے ۔


دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں پستول صاف کرتے وقت گولی چلنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پیش آیا۔


لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان عبدالرشید ولد اللہ یار پستول صاف کر رہا تھا کہ لوڈڈ پستول چل جانے سے گولی اس کو لگی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا ۔

واقعہ کی مزید تحقیقات لیویز کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post