خضدار، چوروں کی فائرنگ نوجوان ھلاک، شمالی وزیرستان دو اہلکاروں سمیت 4 افراد ھلاک



بلوچستان کے شہر خضدار میں  عوامی پیٹرول پمپ کے ایریا میں چوروں نے موٹرسائیکل چھیننے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی  کردیا اور موٹرسائیکل   چھین فرار ہوگئے ۔ 


تاہم تھوڑی دیر بعد  نوجوان  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ 


بعد ازاں مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز شروع کردیا۔ 


ادھر شمالی وزیر ستان میں فورسز نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے دوافراد ھلاک کردیئے ہیں ۔  


دوسری جانب  آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلح افراد نے دو سیکیورٹی اہلکار ھلاک کردیئے ہیں ۔ جوابی فائرنگ میں مسلح دو افراد ھلاک کردیئے ہیں ۔ 


تاہم آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ مزکورہ دونوں افراد فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ 


آپ کو علم ہے پاکستان میں فورسز اتنے معتبر نہیں مانے جاتے ہیں کہ ان کے کسی بھی  بیان پر  کوئی شہری یقین کرلئے ، کیوں کہ اکثر وہ لوگوں کو جعلی مقابلوں میں ھلاک کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post