ہرنائی مسلح افراد نے کوئلہ لے جانے والے متعدد ٹرکوں کو جلاڈالا



ہرنائی روڈ ضلع زیارت کے علاقے مانگی کے مقام پر گذشتہ شب  نامعلوم مسلح افراد نے  شال سے لوڈ ٹرکوں پر  فائرنگ کے بعد کوئلہ سے لوڈ ٹرکوں کو آگ لگاکر جلادیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ڈی سی ہرنائی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی جوشال سے ہرنائی آرہے تھے ۔ 


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈی سی ہرنائی کی گاڑی اور کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ اور انھیں جلائے جانے  کے بعد رات کے اندھیرے میں پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے  اس واقع کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں وہ قبول کرتے آئے ہیں ۔ جن کا کہنا ہے کہ قابض ریاست بلوچ قومی وسائل کو بندوق کے نوک پر لوٹ رہی ہے جس کا وہ اجازت کبھی نہیں دیں گے ۔اور لوٹ مار کی روک تھام   کیلے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، چاہئے وہ خواتین کی فدائی حملوں کے صورت میں کیوں نہ ہو ۔ 


دوسری جانب کوئلے سے لوڈ ٹرکوں کو جلانے کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی نے آج ہرنائی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post