بولان پنجرہ پل کے مقام پر تیز رفتار پک اپ سبی سے شال آرہی تھی کہ گہری کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین ہلاک جبکہ پانچ خواتین و بچے زخمی ہوگئیں ۔
ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے ۔ مگر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے ۔
علاوہ ازیں گنداواہ ضلع جھل مگسی لیویز تھانہ گنداواہ کے ایریا گوٹھ راہوجہ تحصیل گنداواہ میں معمولی رنجش پر فائرنگ میں درمحمد ولد پنجہ فقیر قبیلہ راہوجہ شدید زخمی ہوگیا ، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔
ادھر چاغی پل چوٹہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خلیل احمد سکنہ لشکر آپ نامی شخص سے سائپا گاڑی جوکہ سامان سے لوڈ تھی علاوہ موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔