نوشکی: والد دو بیٹوں سمیت گزشتہ پانچ ماہ سے جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع نوشکی سے عبداللہ نامی  والد دو بیٹوں سمیت فورسز ہاتھوں گزشتہ پانچ ماہ سے جبری طور پر لاپتہ ہیں ۔ 

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ خاندان کے افراد گلہ بانی کرکے  اپنا گذر بسر کررہے تھے۔


 باخبر ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے ریکو سے پانچ مہینے قبل عبداللہ ساسولی کو دو بیٹوں امان اللہ ساسولی اور ہدایت اللہ سمیت   پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیاتھا  جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔


علاقائی ذرائع کے مطابق عبداللہ ساسولی ریکو سے متصل علاقے کا رہائشی گلہ بانی کرکے اپنا گذر بسر کررہا تھا۔ اس کو اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا جب وہ اپنے لیے اشیائے خوردنوش خریدنے نوشکی شہر جارہا تھا۔


ضلعی حکام نے عبداللہ ساسولی و بیٹوں کی جبری گمشدگی کے واقعے کے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔


عبداللہ کے اہلخانہ نے انکے بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔


آپ کو علم ہے اکثر بلوچستان کے پہاڑی  علاقوں کے لوگ فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ اور ھلاک کئے جاتے ہیں مگر اہلخانہ کی  میڈیا تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے واقعات رپوٹ نہیں ہوتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post