تحصیل تمپ میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام کا کڑی دھوپ میں احتجاج ،انتظامیہ خلاف نعرہ بازی کی گئی


تمپ میں بجلی کی طویل اور غیر معینہ مدت بندش کے خلاف عوام نے گزشتہ روز  صبح سے لیکر مغرب تک رودبن پل بلاک کردیا ۔ 


مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمپ میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ چل رہا ہے ، ایک ہفتہ سے زیادہ کا عرصہ ہوا ہے کہ گریڈ میں مین ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے پورے تحصیل تمپ بجلی سے محروم ہے ۔


مظاہرین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ  عوامی احتجاج میں نہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی نمائندہ آیا اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے نمائندے  نے شرکت کرکے عوامی مسئلے کو اجاگر کیا ۔


عوام اپنی مدد آپ کے تحت احتجاج کرتے رہے اور نمائندوں ، سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کرتے رہے ۔


 عوامی حلقوں  نے اس عزم   کو دہرایا ہےکہ وہ اپنے حق کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور جتنا ان سے ہوسکے گا وہ اپنے حق کے لیے جہد کرتے رہیں گے چاہے وہ کتنا ہی اکیلے کیوں  نہ ہوں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post