خضدار پاکستانی فورسز نے گلی کوچوں میں باڑ لگا نا شروع کردیا، عوامی حلقے پریشان



بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فورسز نے اسد آباد کے  رہائشی ایریا میں مختلف گلیوں کو خار دار تار لگا کر آمد رفت کے لئے مکمل بند کردینا شروع کردیا ہے۔  جس کے سبب علاقے کے رہائشی شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔


عوامی حلقوں نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے شہر کے سڑکوں پر لوگ تذلیل آمیز رویے کا شکار تھے اب گلی کوچوں میں چیکنگ کے بہانے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرکے باڑ لگائے جارہے ہیں ۔


آپ کو علم ہے پہلے گوادر  شہر کو باڑ لگاکر مکمل سیل کیا جارہاتھا سخت عوامی ردعمل کے بعد انھیں  یہ کام روکنا پڑا پھر گذشتہ سال جنوری میں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں  میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔


جس کے بعد شہریوں اور سیاسی پارٹیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھاکہ باڑلگانے کا عمل سرحدوں سے شروع ہوکر اب شہری علاقوں  گلیوں اور بازاروں تک پہنچ گیاہے، عوامی سخت ردعمل کے بعد ایف سی کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا تھا ۔ مگر یہی عمل خضدار میں شروع کیا گیا ہے جہاں فورسز کے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جارہاہے ،اور عوام سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post