خاران کے دو رہائشی پنجگور چتکان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ



 پنجگور پاکستانی فورسز نے 

خاران کے دیہی  علاقہ پینڈوکزئی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں الیاس ڈیگارزئی اور حافظ کریم ڈیگارزئی ولد حاجی نورا کو پنجگور چتکان سے جبری لاپتہ کردیا ہے۔ 


بتایا جارہاہے کہ دونوں بھائی دونوں بھائی پنجگور چتکان میں رہائش پذیر تھے ، الیاس ایک ہوٹل جبکہ حافظ کریم ایک پرچوں دکان چلارہا تھے۔ 


خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو  پاکستانی فورسز نے  30  مئی 2023  کو پنجگور چتکان سے جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ جن کا تاحال کوئی اتا پتہ نہیں ہے ۔ اہل خانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post