مستونگ، منجھوشوری اور شال میں خاتون سمیت 5 افراد قتل



 مستونگ مسلح افراد نے اڈہ میں فائرنگ کرکے حاجی عبد الغنی ولد عبد الکریم قوم شاہوانی کو زخمی کردیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


 ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔


نصیرآباد  منجھوشوری پولیس  کے حدود چالیس ڈپ نزدیک مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے  جبکہ پولیس تھانہ بابا کوٹ کےحدود میں ایک خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل  کردیا  ہے  ۔  

 

  شال نوحصار کے ایریا کلی گلو میں نامعلوم الاسم ملزم نے چاقووں کے وار کرکے  رحمت اللہ  ولد موسی کلیم  قبیلہ

 بڑیچ سکنہ کلی گلو نوحصار کو ھلاک کرکے فرار ہوگیا ہے 


واقع بعد پولیس پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا  ہے۔


علاوہ ازیں  شال سول لائن تھانہ پولیس کی حدود میں ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوا ہے جس کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 


 ایس ایچ او سول لائن تھانہ کا کہنا ہے کہ  نامعلوم شخص کی نعش سول ہسپتال شناخت کے لیے منتقل کردیا گیا  ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post