تربت کے علاقے کلاتک مینو میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسپیشل برانچ کے انچارج رفیق احمد کو قتل کردیا جبکہ ان کا ساتھی عبید ولد نور محمد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار گراؤنڈ میں بیٹھے ہوئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے ۔
علاوہ ازیں ادھر مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن کے مقام پر آج مغرب کے وقت دو نامعلوم مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور میں گھس کر ڈاکٹر شاکر نامی شخص
کو ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مشرقی بلوچستان کے علاقے تمپ پل آباد کا رہائشی ہے جو وہاں سے فوجی آپریشنوں سے تنگ آکر اس وقت مغربی بلوچستان میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہا تھا۔اور یہاں میڈیکل اسٹور چلا رہے تھے ۔