بولان کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدر ولد زنوں خان قوم جتوئی لبان سکنہ سنی ہلاک، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے .
ادھر خاران میں گزشتہ شام ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونیوالی بچی دوران علاج چل بسی۔ جنگل روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے زخمی بچی علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئٹہ کی نجی ہسپتال میں چل بسی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے تعداد دو ہوگئی جبکہ ایک شخص اور خاتون شدید زخمی ہوئے جنکا علاج کوئٹہ میں جاری ہے۔
