آواران کے تحصیل جھاو ،سوڑ جھل جھاو عطاء محمد محلہ میں لگائے گئے موبائل ٹاور کو مسلح افراد نے توڑی دیر پہلے فائرنگ کرکے ناکارہ کرنے کے علاوہ اس کے مشینری کو جلادیا اور فرار ہوگئے ۔
آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبرییشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔ جن کا کہنا ہے کہ موبائل ٹاورز بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف جاسوسی کیلے استعمال کئے جاتے ہیں ۔