وڈھ لاپتہ شخص کی بازیابی کیلے شاہراہ بلاک



بلوچستان کے ضلع خضدارکے علاقے وڈھ میں گذشتہ دنوں 

 عبدالوحید ولد عبدالمجید نامی شخص کی جبری گمشدگی کیخلاف شال کراچی  شاہراہ کو مظاہرین نے پچھلے  10 گھنٹے سے بلاک کردیا ہے ۔


مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مغوی شخص کو بازیاب کیا جائے، تاہم مظاہرین سے مذاکرات کیلئے انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی وفد تاحال نہیں پہنچ سکا ہے ۔


دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ  شاہراہ کی بندش کی وجہ سے رات گئے سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں  اور ہزاروں مسافر پھنس گئےہیں۔ 


انھوں نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے خود آئین کو لغت مال کر رہے ہیں اگر وہ قانونی طریقہ سے کسی بھی شہری کو حراست میں لیکر عدالت میں پیش کرتے تو یہاں تک نوبت کبھی بھی نہیں پہنچ پاتا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post