کیچ پاکستانی فورسز نے نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا



کیچ  تمپ محلہ دازن میں پاکستانی فورسز نے پیر جان نامی شخص کے دکان پر چھاپہ مار کر  

میران ولد عبدالوہاب سکنہ دازن نامی نوجوان  کو تشدد کرکے حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ 


اہلخانہ نے نوجوان کے بازیابی کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ بھرے بازار میں نوجوان کو لوگوں کے سامنے حراست میں لیکر فورسز نے  جبری لاپتہ کردیا ۔ حالاں کہ خود پاکستان کے قانون مطابق انھیں مقامی پولیس لیویز تھانہ کے حوالہ کرنا  اور  مقامی مجسٹریٹ سامنے پیش کرنا چاہئے تھا ۔ مگر یہاں اندھیر نگری ہے فورسز بے لغام ہیں وہ کہنے کو وفاق کے کنٹرول میں ہیں ، مگر عملا  وہ خود یہاں کے بے تاج بادشاہ ہیں مقامی انتظامیہ انکے سامنے بے بس   اور بھیگی بلی بنا ہوا  ہے ۔ 



   #BalochistanCrisis

Post a Comment

Previous Post Next Post