کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک



ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا .


حملے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 34 سالہ سپاہی حسنین اشتیاق کا تعلق ڈی جی خان اور 27 سالہ سپاہی عنایت اللہ جھل مگسی کے رہائشی تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post