بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی، زردآلو کے مقام پر گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کردیا۔
اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کم از کم چالیس کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کردیئے اور فرار ہوگئے۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ مقام واقع پیش آیا وہاں پاکستانی فورسز کے دو چیک پوسٹ موجود ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پوری رات مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بند کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 40 ٹرکوں کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے ناکارہ کردیا۔
مقامی لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی فورسز ایف سی کوئلہ کے پر ٹن پر 230 روپے ٹیکس لے رہی ہیں مگر جب ان پر حملہ ہو تو فورسز چھپ جاتے ہیں ۔ جس سے سیکورٹی کی ناکامی کو واضح ہوتی ہے۔
آپ کو علم ہے کہ گذشتہ سال ستمبر کے اواخر میں مذکورہ مقام سے بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز ایف سی کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا، جس کے بعد اہلکاروں کی بازیابی کے لئے فورسز نے فوجی بربریت آپریشن شروع کی تو اس دوران بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرا یا ۔
جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد سمیت دو سپاہی ہلاک ہوگئے تھے