خاران میں پولیس تھانے پر دھماکہ ایک اہلکار زخمی مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں ۔
علاوہ ازیں ضلع لسبیلہ کے شہر حب چوکی ساکران روڈ 4 نمبر نالی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
جسکی شناخت شعیب احمد ولد انسپیکٹر عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی عمر 25 سال بتایا جاتا ہے۔
واقعہ کے بعد لواحقین نے شاہراہ بند کرکے احتجاج بھی کیا، جسکے بعد انتظامیہ سے مذاکرات کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
دریں اثناء شال جوائنٹ روڈ رحیم کالونی میں شاہ زیب ولد حاجی علی احمد نامی ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی میت کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ادھر ہمسایہ ملک سندھ شکارپور میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکارپور میں قبائلی تصادم کے دوران قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا،ضلع میں چوبیس گھنٹوں میں تصادم کے نتیجے میں 9افراد قتل ہوگئے ہیں ۔
مقامی افراد سمجھتے ہیں حکومت قبائلی تصادم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے دوسری جانب امن و امان کی خراب صورتحال سے لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔