بلوچستان سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ساحلی پٹی پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔
تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں جبکہ تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیا ت سندھ نےخبردار کر دیا کہ بحیرۂ عرب میں بننے والے طوفان بپر جوائے کے باعث ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور میں 3 سے 4 سو ملی میٹر تک جبکہ کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔طوفان 15 جون کی دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان سے گزرے گا، کیٹی بندر پر 10 سے 12 فٹ لہریں اٹھنے اور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑچلیں گے۔
کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، میر پورخاص میں بارشوں اورتیز ہواؤں کا سلسلہ کل شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، جو ٹھٹھہ کے جنوب میں 580 کلو میٹر دور ہے۔14 جون تک سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھے گا، جبکہ 15 جون کی دوپہر کو یہ جنوب مشرق سندھ اور بھارتی گجرات کو عبور کرے گا۔
طوفان کے مرکز کے گرد لہریں 35 سے 40 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، ساحلی پٹی پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
طوفان کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کا بھی امکان ہے، جنوب مشرقی سندھ میں کچھ مقامات پر شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، عمر کوٹ میں 13 سے 17 جون تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔اس دوران ان علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 80 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔
کراچی زیرو پوائنٹ کراچی کے نواح میں آ باد علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر زیروپوائنٹ پر آباد گاؤں رمضان ملا ح میں 2 ہزار سے زائد گھروں پر مشتمل ہے، کسی بھی طوفان کے پیش نظر یہاں کوئی سہولیات یہ امدادی ٹیم موجود نہیں ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے ۔
ادھر ہندوستان ممبئی طوفان بائپرجوائے کے پیش نظر ممبئی میں یلو جبکہ کچ اور سوراشٹرا میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا، پروازیں بھی منسوخ کرکے رن وے بند کردیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں طوفان بپرجوائے کے زیر اثر اضلاع میں 13 سے 15 جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواں اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔
