بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں قبائلی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ، فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں پانچ افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔
تازہ واقع سیڈ فارم کے قریب پیش آیا جہاں ہونے والی فائرنگ کے ایک واقعہ میں کھنجانی برادری کے دو افراد مارے گئے، جن میں سبزی فروش محمد عثمان کھنجانی لاشاری اور محکمہ ہیلتھ کا ملازم علی اصغر کھنجانی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سلیمان کھنجانی اور قدیر حسین کھنجانی شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل گنداواہ منتقل کردیا گیا ۔
حب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تفصیلات کے مطابق حب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چیزل آباد کے رہائشی صاحب بخش ولد بخش علی نامی کو شخص فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے ، زرائع کے مطابق نعش کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردی
دریں اثناء جھل مگسی ڈھرو مائی فقیر کے نذدیک فائرنگ کے واقع میں ظفر علی کھوسہ ولد عبدالستار نامی شخص ھلاک ہوگیا، تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔