بلوچستان کے گرم ترین علاقے سبی میں دو افراد کی جان لے لی جبکہ گرمی کی شدت سے 20 شہریوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد رفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شدت گرمی میں کمی نہیں آسکی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت شال سمیت بلو چستان کے مختلف اضلا ع شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں رہے جس کی وجہ سے عصر تک شہر میں کا روبا ری مرا کز میں زیا دہ گہما گہمی دیکھنے کو نہیں ملی بلکہ اکثر اہلیان شہر نے گھروں اور دفاتر میں رہنے کو ہی ترجیح دی تا کہ گر می کی شدت سے بچ سکیں۔
ایک طرف گرمی کی شدت عروج پر ہے تو دوسری جا نب بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نے کی بجا ئے مزید دراز ہو چلا ہے جس نے صارفین کی مشکلات کو دوچند کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 48، سبی میں 46، تربت میں 42، شال میں 40، گوادر اور قلات میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ادھر حکومت کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر موبائل فونز پر میسج جاری کئے جارہے ہیں جن میں ہدایت کی جارہی ہے کہ موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کی لہر احتیاط نہ کرنے سے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ کریں، تیز دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں بیمار، بزرگ، بچوں اور جانوروں کا خاص خیال رکھیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت گرمی سے بچنے کی تدابیریں تو بتارہی ہے لیکن بجلی فراہم نہیں کررہی کیوں کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے عوام شدیداذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم کیاجائے۔
لسبیلہ آر سی ڈی شاہراہ پر سکن کے قریب کار اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، ایک شخص ھلاک اور ایک زخمی ہوگیا ، حادثے میں ھلاک شخص کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔
مستونگ کے علا قے گریڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے سے شاہ خالدنا می شخص ھلاک ہو گیا۔
لیو یز فورس نے نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔