بلوچستان فائرنگ اور دیگر واقعات میں 4 افراد ھلاک



ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں جمعرات کی سہ پہر کو مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہ میر والد محمد کریم نامی نوجوان قتل ۔ 


تاہم واقعہ کی وجوہات  معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


شال  کے علا قے نیو کچلا ک بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مو ٹرسائیکل سوار ایک شخص ھلاک  ہو گیا۔ 


پو لیس نے نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدورثاءکے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔


دریں اثناء واشک سے اطلاع ہے کہ عبدالعزیز ولد حاجی سمال سکنہ دمگ سینکری واشک  نامی شخص بوڑکو ریگستان میں  گرمی اور پیاس  کی وجہ سے  دم توڑ گیا ہے  ۔ 


خاندانی ذرائع  کے مطابق و ہ چار  روز قبل  اپنے اونٹوں کی تلاش کے لئے نکلے تھے جس کے بعد ریگستان میں لاپتہ ہو گیا  ۔ 


  انھوں نے کہاہے کہ  گزشتہ  دن ان کی تلاش شروع کردیا گیا، تاہم جعمرات  دوپہر دو بجے ان کو بزریعہ فون اطلاع ملی  کہ بوڑکو ریگستان سے ان کا  نعش برآمد ہواہے مگر گرمی کی وجہ سے  خراب ہوچکی ہے۔


 علاوہ ازیں شال بروری بائی پاس سے اطلاع ہے کہ  پہاڑ سے گر کر ایک شخص ھلاک ہواہے ۔ نعش ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post