کولپور، حب ، شال فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ھلاک چار زخمی


بولان کولپور مقامی ہوٹل میں بیٹھے افراد پر مسلح افراد نے حملہ کرکے  عبدالرشید ولد سیدان قوم شادیزئی سکنہ کرتہ بولان اور مولاداد ولد نصیراحمد قوم بنگلزئی سکنہ مچھ بولان کو ھلاک جبکہ  جنید احمد ولد میراحمد قوم کرد سکنہ دشت کو زخمی کرکے  جائے  وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ 



 واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر  زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو مچھ ہسپتال  منتقل کر دیا۔ 



ادھر حب مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


 ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل کے مطابق گزشتہ روز حب سٹی میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ 


دریں اثناء شال  کلی الماس میں نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے   حاجی قربان لہڑی سمیت خاندان کے دیگر خواتین بچے زخمی ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post