کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ھلاک ، پانچ افراد زخمی،دکی میں ایک ھلاک

 


بلوچستان کے مرکزی شہر کو ئٹہ ہزار گنجی شبنم بنت لاجیر نامی خاتون فائرنگ کے ایک واقعہ میں ھلاک  جبکہ زخمیوں میں نازیہ بنت دلیل خان، شفیقہ زوجہ رحمت اللہ، نادیہ زوجہ عبدالرحیم، شمکینہ زوجہ نور اللہ اور گل محمد ولد شیرعلی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔


شال  کے علاقے علمدار روڈ عبدالله عزیز سٹریٹ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک قتل ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ضروری کارروائی کے لئے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔


دکی:تھل کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص عبد الجبار ولد پیرجان قوم بلوچ سکنہ شال میں ھلاک ہوگیا،جس کے بعد نعش ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ 


علاوہ ازیں پیر کو پشین کے علا قے کلی یارو تہہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر موبائل فون ،رقم چھیننے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اللہ دتہ کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post