بلوچ ریپبلکن گارڈز بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج بروز جمعرات 25 مئی 2023 کو صحبت پور کے علاقے عادل پور میں ایک مسلح حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ذیلی ادارے پولیس کے آفیسر میر محمد کھوسہ کو ہلاک کردیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے مذکورہ ایس ایچ او کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہا تھا، حملے میں مزید دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ ہلاک آفیسر کافی عرصے سے براہ راست قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ جہد آزادی کیخلاف متحرک تھا۔ اس کے علاوہ وہ صحبت پور و گردنواح میں بلوچوں کی جبری گمشدگی، بلوچ عوام سے بھتہ لینے میں بھی ملوث تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ صحب پور سمیت دیگر علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی ایماء پر بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ہم متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس عمل کو ترک کردیں کیوں کہ پولیس و لیویز فورس کو بلوچ ہونے کی وجہ سے رعایت دی گئی ہے وہ اس رعایت کا استعمال غلط نہ کریں ورنہ قابض کی ایماء پر کام کرنے والے اہلکاروں کیساتھ دشمن فوج جیسا سلوک کیا جائے گا۔
بلوچ قومی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔