مشکے میں سرمچاروں نے ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کو نشانہ بنادیا ،فوج نے آپریشن شروع کردی ، جواب میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر بڑا حملہ کردیا آنکھ مچولی جاری



آواران تحصیل مشکے جکی کلاتک  میں

پاکستانی فوج کی بنائی گئی  مقامی ڈیتھ

 اسکوائڈ کے آلہ کاروں  اور بلوچ سرمچاروں کے درمیاں الصبح تقریبا چھ بجے  جھڑپ ہوئی ، جس میں ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں کو بڑی تعداد میں جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔ 


باخبر ذرائع کا کہنا ہے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں پر حملے کے فورا بعد پاکستانی فورسز نے  زمینی اور فضائی آپریشن شروع کرکے جکی کلاتک سے متصل مشہور پہاڑ مجو میں گھس گئے ،دوسری جانب ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ  پہاڑ پر  کمانڈوز اتارنا شروع کردیا  ۔ 


 ذرائع کا کہنا ہے زمینی فوج کو  دوجنگی ہیلی کاپٹروں  کی 

کمک  حاصل ہے ۔


تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ اب سے توڑی دیر پہلے  سرمچاروں نے  مشکے میانی کلات فوجی چوکی پر  راکٹ لانچرز کے متعدد گولے داغنے کے علاوہ  لائٹ مشین گن اور  دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی  نقصان پہنچادیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے ایک طرف اس علاقہ میں فوجی آپریشن  دورسری جانب  اسی علاقہ میں فوجی چوکی پر سرمچاروں کے خطرناک  حملہ نے فورسز کو حواس باختہ کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post