تمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ھلاک ،اوستہ محمد میں اتفاقیہ گولی لگنے سے بچہ ھلاک



کیچ تمپ کوہاڑ میں گذشتہ شب ک نہنگ ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سریش رحیم ولد الہی بخش  سکنہ کوہاڑ نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ،تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


علاوہ ازیں اوستہ محمد کے علاقے خان پور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12سالہ علی احمد نامی بچہ گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔


نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔


دریں اثناء راولپنڈی میں گیس لیکیج دھماکہ سے دو بچے ھلاک ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post