بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اٹھائیس مئی کو شام ساڑھے سات بجے کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ میں پاکستانی فوج کی ایک کیمپ کونشانہ بنایا ہے یہ بات ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے کیمپ کے مغربی مورچے کو قریب سے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ مورچہ اور کیمپ کے اندرگرےاور زور دھماکوں سے پھٹ گئے۔
اس حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ فائرنگ و راکٹ حملوں کے جواب میں قابض فوج نے حواس باختگی میں عام آبادی پر فائرنگ کی۔
انھوں نے کہاہے کہ دشمن فوج نے عام آبادیوں میں کیمپ اور چوکیاں قائم کرکے لوگوں کی سیاسی ،سماجی و معاشرتی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ جبکہ بی ایل ایف کے اہداف بلوچ عوام کی آزاد وخوشحال زندگی کا ضامن ہیں۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔