دشمن کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ہمیں اپنا طریقے کار بدلنا ہوگا، حیربیارمری



بلوچ قوم دوست رہنماء و فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیارمری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلوچ قوم قبضہ گیریت اور ریاستی بربریت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے لیکن بڑی تعداد میں نہیں کیوں کہ ہم جان چکے ہیں کس طرح آئی ایس آئی اور ایم آئی ہمارے لوگوں کو شناخت کرتے ہوئے اٹھا کر غائب کر دیتی ہیں۔  


انہوں نے لکھا ہے کہ اس لیئے چھوٹی گروپ میں مظاہرے کرتے رہیں گے۔ قابض اپنی طریقہ وارد میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنی بربریت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ 


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم بلوچ کھبی سرنڈر نہیں کریں گے، ہمیں دشمن کو کاؤنٹر کرنے کیلئے اپنے طریقےکار کو بدلنا ہوگا جس سے ہم دشمن قوتوں پر غالب آجائیں۔ 


بلوچ رہنماء نے 28 مئی یومِ آس روخ کے موقع پر ٹوئٹر میں #NoToPakistaniNukes کا ہیشٹیگ کا استعمال بھی کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post