ژوب حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی, حکام کا دعوی



 بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر پر  ہونے والے خودکش  حملہ آور  کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ بلوچستان کا رہائشی ہے۔یہ دعوی بلوچستان کے حکام نے کی ہے ۔ 


حکومتی ذرائع کے مطابق کے مذکورہ شخص کا تعلق ماضی میں لشکر جھنگوی سے تھا جو اس وقت اسلامک اسٹیٹ پاکستان( آئی ایس پی پی ) سے وابستہ تھا۔


آپ کو  علم ہے  رواں ماہ انیس تاریخ کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو خودکش حملے میں اس وقت نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ جلسے میں شریک ہونے کے لئے ژوب پہنچے تھے۔


مذکورہ خودکش حملے میں سراج الحق محفوظ رہے جبکہ حکام کے مطابق حملے میں جماعت اسلامی کے 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post